الحمرا ء علاقائی ثقافت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے: راجہ جہانگیر انور
لاہور(کلچرل رپورٹر)سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے الحمرا میں تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور تھے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے سیکرٹری اطلاعات کو سندھی اجرک پہنائی۔ انہوں نے الحمرا کا سندھ کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کردہ سندھی گانا دیکھا اور الحمرا کی اس کاوش کی بھرپور تعریف کی۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کے ہمراہ گلوکار علن فقیر کے پورٹریٹ کی رونمائی کی۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ الحمرا درست سمت میں علاقائی ثقافت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ثمن رائے نے کہا کہ سندھ کلچر ڈے منانے کا مقصد ملک میں ہم آہنگی کی فضاء کو مزید تقویت بخشنا ہے۔