Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،شیخ رشید
  • سعودی کمپنی آرامکو مشرق وسطی کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے نمبر پر
  • اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں، شبلی فراز
  • امریکہ اب مقامی مصنوعات کی خرید کو ترجیح دے گا، جو بائیڈن
  • فیس بک نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پراسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

کچھ یادیں کچھ باتیں میرے بزرگ میرے دوست میر ظفر اللہ خان جمالی کی!!!!

Dec 05, 2020 7:48 AM, December 05, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کچھ یادیں کچھ باتیں میرے بزرگ میرے دوست میر ظفر اللہ خان جمالی کی!!!!

ہم سب نے وہیں جانا ہے جہاں میر ظفر اللہ خان جمالی جا چکے ہیں لیکن ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم کم از کم اس سوچ کے ساتھ ضرور دنیا سے جائیں جس جذبے کے ساتھ جمالی صاحب دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ انہوں نے زندگی میں کئی اہم عہدے سنبھالے پاکستان کے وزیراعظم بھی بنے لیکن سیاسی زندگی کے آخری دور میں انہوں نے ختم نبوت کے قانون پر حملے کو جس جرات اور دلیری کے بے نقاب کیا اور اس مکروہ حرکت پر نتائج سے بے خوف ہو کر قومی اسمبلی میں آواز بلند کی یہ میر ظفر اللّہ خان جمالی ہی کر سکتے تھے۔ یہی اصل زندگی ہے، یہی خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کی ختم نبوت سے محبت کا تقاضا ہے۔ وہ ساری زندگی روایات کے پابند رہے، وضعداری کی سیاست کو فروغ دیتے رہے، درگذر اور تحمل مزاجی کا درس دیتے رہے۔ عاجزی انکساری ان کی شخصیت کا خاصہ تھی۔ خیالات کے اظہار میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیتے تھے، کم بولتے تھے لیکن جب بھی بولتے سچ بولتے تھے۔ ساری زندگی سیاستدانوں، حکمرانوں کو بلوچستان پر توجہ دینے کی درخواست کرتے رہے۔ بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

میرا جمالی صاحب کے ساتھ بہت وقت گذرا ہے۔ ملکی سیاست کے کئی دور ان کے ساتھ دیکھے ہیں۔ ان کے سیاسی خیالات میں کسی قسم کا ابہام یا منفی عنصر شامل نہیں تھا۔ وہ ہمیشہ پاکستان کی سیاست کرتے تھے انہوں نے کبھی ذاتی مفادات کے لیے کسی کا ساتھ دیا نا ذاتی رنجش میں کسی کی مخالفت کی انہوں نے پوری زندگی پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی۔ میر ظفر اللّہ خان جمالی ہمیشہ اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے اور ریاست کی تمام اکائیوں کو متحد رکھ کر ایک ساتھ آگے بڑھانے کی سوچ کو فروغ دیتے رہے۔ انہوں نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کو ترجیح دی۔ وہ گفتگو کے ذریعے اختلافات دور کرنے پر یقین رکھتے تھے۔ جمالی صاحب یہ بھی کہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اختلاف رائے ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن اختلاف رائے کو ذاتیات میں بدلنے سے ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مسائل کو بند کمروں میں حل کرنا چاہیے۔ اختلاف رائے کو آمنے سامنے بیٹھ کر اتفاق رائے میں بدلیں اور یہ باتیں جلسوں، چوراہوں، عوامی اجتماعات اور بیرون ممالک بیٹھ کر نہیں کرنی چاہییں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت سے خوش نہیں تھے انہیں پی ٹی آئی کے طرز حکومت اور فیصلوں پر شدید تحفظات تھے۔ وہ بڑھتی ہوئی غربت اور بیروزگاری پر شدید پریشان تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے جاری بیانات میں صرف اور صرف مستقبل کا ذکر انہیں بہت تکلیف دیتا تھا وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ ہر وقت مستقبل کی بات کرنے کا مطلب کروڑوں لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کرنا ہے۔ آج جنہیں تکلیف ہو رہی ہے عام آدمی جن مسائل کا شکار ہے وہ کون حل کرے گا۔ میر ظفر اللہ خان جمالی کہا کرتے تھے کہ پاکستان بہت بڑی نعمت اور اثاثہ ہے بدقسمتی سے ہم اسے ضائع کیے جا رہے ہیں۔ وہ سمجھتے تھے کہ ہم یہاں اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ بلوچ سرداروں کے بارے ن کے خیالات بہت مختلف تھے وہ ہمیشہ بلوچ سرداروں کا نام احترام کے ساتھ لیتے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے آواز بلند کرتے رہتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ایسا نہیں کہ صرف بلوچ سردار ہی غلط ہیں وہ یہ سمجھتے تھے کہ ہم بھی غلط ہیں ہمیں بھی خود کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کبھی کسی بلوچ سردار بارے نہیں کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہے بلکہ وہ کہا کرتے تھے کہ حالات و واقعات کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ بلوچوں کا ملک کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان حالات میں گفتگو کا دروازہ کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔ بلوچ سرداروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور ان کا عزت و احترام برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔ وہ بلوچ سرداروں سے بہت زیادہ مختلف تھے انہوں نے دیگر بلوچ سرداروں کی طرح کبھی ذاتی دشمنی کو سیاسی دشمنی میں نہیں بدلنے دیا۔

 عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان 

میر ظفر اللّہ خان جمالی چودھری شجاعت حسین کی بہت عزت کرتے تھے کئی سیاسی اختلافات کے باوجود وہ چودھری شجاعت حسین کو بڑا انسان سمجھتے تھے۔ آصف علی زرداری کی عزت کرتے تھے اور محترمہ بینظیر بھٹو کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے۔ محترمہ کے ساتھ ان کا تعلق بہت مضبوط اور نہایت احترام والا تھا۔ قاضی حسین احمد کے بارے بہت اچھی رائے رکھتے تھے اور اکثر یہ کہا کرتے تھے کہ قاضی حسین احمد جو کر سکتے تھے وہ نہیں کر پائے۔ اگر وہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو شاید اس ملک کی سیاسی تاریخ کچھ اور ہوتی۔ قومی کھیل ہاکی سے انہیں بہت محبت تھی قومی کھیل کی بڑی بڑی کامیابیوں میں ان کا کردار نظر آتا ہے۔ وہ آخری مرتبہ بھی اس کھیل کی بہتری کے لئے میاں نواز شریف کے پاس چل کر گئے اور قومی کھیل کے معیار کو بلند کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں لیکن بدقسمتی سے میاں نواز شریف نے ان کی تجاویز پر عمل کرنے کے بجائے احسن اقبال کے رشتہ دار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنا دیا اور وہ شخص آج تک ہاکی فیڈریشن کے ساتھ چپکا ہوا ہے ہاکی کا بیڑہ غرق تھا اور موجودہ صدر قومی کھیل کے مکمل خاتمے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ آج ہاکی نظر نہیں آتی لیکن ہاکی فیڈریشن کے صدر کی ملاقاتوں کی تصاویر نظر آتی رہتی ہیں خالد سجاد کھوکھر پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے ملے اور پی آئی اے نے نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ میں اپنی ٹیم ہی نہیں بھیجی لیکن صدر ہاکی فیڈریشن کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ موجودہ حکومت اس کھیل کی بہتری کے لیے کام کر کے میر ظفر اللّہ خان جمالی کی خواہش پوری کر سکتی ہے۔ وہ کالج سے یونیورسٹی ہر سطح پر لیفٹ فل بیک پوزیشن پر ہاکی کھیلتے رہے۔ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے، چیف سلیکٹر رہے اور انیس سو چوراسی کے اولمپکس میں پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن بھی تھے۔ قومی کھیل سے انہوں نے کبھی کوئی مالی فائدہ نہیں لیا۔ صدر کو ملنے والی مراعات بھی فیڈریشن کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیتے تھے۔ کئی کھلاڑیوں کی ضروریات ان کی مراعات سے پوری کی جاتی تھیں۔ وہ ہاکی سے محبت کرتے تھے۔ میاں نواز شریف جب وزیراعظم تھے اس وقت میر ظفر اللّہ خان جمالی ملاقات کے لیے گئے تو میرے علاوہ مرحوم یحییٰ منور اور رانا نذیر بھی ساتھ تھے یہ طویل ملاقات تھی اور اس ملاقات میں بھی جمالی صاحب نے صرف پاکستان کی بات کی ان کا یقین تھا کہ پاکستان بلوچستان ہے اور بلوچستان پاکستان ہے۔ انہوں نے اس وقت بھی میاں نواز  شریف کو مشورہ دیا تھا کہ اداروں سے تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ ایسی لڑائیاں ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ ہمیں ایسے معاملات کو مل بیٹھ کر اور ایک مرتبہ طے کر کے اٹھنا چاہیے۔ بات چیت کریں اور فیصلہ کر کے اٹھیں پھر بھول جائیں کہ کیا بات ہوئی ایسے معاملات کو چوراہوں میں زیر بحث نہ لائیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ اداروں کے ساتھ اختلافات کو دنیا کے سامنے بیان کرنا مناسب نہیں ہے اور قومی رازوں کو ہمیشہ امانت سمجھنا چاہیے۔ اس وقت کے حالات کے تناظر میں یہ نہایت اہم ملاقات تھی جمالی صاحب نے اپنے تجربے کی روشنی میں میاں نواز شریف کو ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی خاطر اپنے طرز سیاست پر نظر ثانی کا مشورہ دیا۔ انہوں نے وقت کے وزیراعظم کو سمجھانے اور ملک میں اتفاق اور اتحاد کی فضا پیدا کرنے کے لیے سمجھانے کی کوشش بھی کی۔ افسوس کہ ہم ان کے سیاسی تجربے سے ویسے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ بالخصوص گذشتہ چند برسوں میں جس اتحاد اور اتفاق کی ضرورت تھی اس وقت جمالی صاحب کے تجربے سے استفادہ کیا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔میں ان کی فاتحہ کے لئے رانا نذیر احمد کامونکی اور راجن پور سے نصر اللہ دریشک کے ساتھ روجھان جمالی سے واپس آ رہا ہوں۔ ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات تعزیت کے لیے آ رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس ایمان دار اور محب وطن کے درجات بلند فرمائے۔

سینی ٹائزر بچوں کے لیے خطرناک قرار
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرم چوہدری


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • ترک صدر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، کچھ دیر بعد مشترکہ اجلاس سے ...

    Feb 14, 2020 | 11:17
  • امریکی یونیورسٹی کی طالبات کی” میرے پاس تم ہو“ کا گانا گاتے ...

    Jan 16, 2020 | 14:43
  • چھپانے کو کچھ نہیں تو بھارت مقبوضہ کشمیر کیوں نہیں جانے دے ...

    Oct 05, 2019 | 21:47
  • وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

    Jan 06, 2021 | 17:14
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ...

    Jan 27, 2021 | 14:39
  • سعودی کمپنی آرامکو مشرق وسطی کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے ...

    Jan 27, 2021 | 14:29
  • اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ...

    Jan 27, 2021 | 14:14
  • امریکہ اب مقامی مصنوعات کی خرید کو ترجیح دے گا، جو بائیڈن

    Jan 27, 2021 | 14:02
  • فیس بک نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پراسرائیلی وزیر ...

    Jan 27, 2021 | 13:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 4

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

  • 5

    ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group