Waqt News
Thursday | January 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اردن کی افواج کیساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلیے تیار ہیں. آرمی چیف
  • ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان
  • کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی
  • کراچی : اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار

مسلم دنیا کا مظلوم ملک 

Dec 05, 2020 7:19 AM, December 05, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مسلم دنیا کا مظلوم ملک 

 اسلامی ملکوں میں سب سے مظلوم ملک ،فلسطین کے عوام  سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’عالمی یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ہر سال انتیس نومبر کو اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی منظوری 1977 کو اسی عالمی ادارے، اقوام متحدہ نے دی تھی، جس کی ایما پر فلسطینیوں کی سرزمین کو صیہونی پنجوں میں دے دیا گیاتھا۔ اس دن کی مناسبت سے پوری دنیا میں فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے پروگرامات منعقد کیئے جاتے ہیں اور گزشتہ پون صدی سے فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ قبضے کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ان  تقریبات میںسات عشروںپہ محیط فلسطینی عوام کے دردورنج کی داستانوں کو بیان کیا جاتا ہے اور فلسطینیوں کی آزادی کی جدجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی دنیا کی بند آنکھوں کو کھولنے کی کوشش کی جاتی ہے ،کہ وہ فلسطین کے تاریخی حق سے منہ پھیرکر عالمی انصاف کے اصولوں کو پامال کررہے ہیں۔ فلسطینی عوام سے اسرائیل کے ظلم ونا انصافی کے تسلسل کو پوری بشریت نے کھلی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے ایسے بہیمانہ انداز میں عورتوں،بچوں،بوڑھوںاور نوجوانوں کو خطرناک درندگی کانشانہ بنایاہوا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ایسی بربریت کہ جس کو دیکھ کرشاید ہی کوئی چشم ہوجو نم ہونے سے رہ سکی ہو۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر181 کے مطابق، فلسطین کو دو حصوںمیں تقسیم کیا گیاتھاجس میں ایک حصہ صیہونی یہودی ملک اسرائیل کی تشکیل کے لیے مختص کیا تھا اور دوسرا حصہ فلسطینی قوم کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے حوالے کردیا گیاتھا۔ اگرچہ اس غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ایک حصہ فلسطین اور ایک اسرائیل کو دے دیا گیا تھا ،مگر مئی1948 ہی میں یہودیوںکی ازلی دشمنی کھل کر سامنے آگئی اور انہوں نے اپنی آباد کاری میں وسعت پیدا کرنے کے لیے فلسطینی سرزمین کو اپنے قبضے میں کرنے کی کوششیں شروع کردیں، تاکہ باقی ماندہ فلسطینی زمین کے حصے کو بھی حاصل کرکے ایک مضبوط یہودی ریاست کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کے آگے ایک عرصے سے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔یہ بھی پوری دنیا جانتی ہے کہ جنرل اسمبلی نے 29 نومبر1977 کویہ قرارداد منظور کی کہ ہر سال اس دن کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور منایا جائے گا ،مگر اقوام متحدہ ،اس کے رکن ممالک اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج تک ایک مستقل فلسطینی ملک کی تشکیل کے لیے کوششیں کیںاور نہ ہی فلسطینی عوام سے روا رکھے جانے والے تاریخ کے سب سے خطرناک ظلم وستم کو روکنے کے لیے مؤثراقدامات کیے ہیں۔آج بھی فلسطین کے عوام اپنے جائز حقوق کے لیے اذیتیں اور تکلیفیں برداشت کرنے پہ مجبور ہیں۔ستر سالوں کی طویل، صبر آزما جدوجہد کے بعد آج کا ہر فلسطینی شہری اپنے بنیادی ترین حقوق کے بغیر زندگی گزاررہا ہے۔ ہزاروں فلسطینی غزہ اور مغربی اردن کے کنارے موجود کیمپوں میں کربناک صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔اسی طرح لاکھوں فلسطینی ایسے ہیں جو شام ،لبنان ،ترکی اور اردن میں بے آسراو بے گھر ہیں اور محروموں سی زندگی بسر کررہے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر گزشتہ کئی سالوں سے اسرائیلی فوج کا محاصرہ ہے ۔ مغربی اردن ،خاص طور پر غزہ کی پٹی ،اسرائیلی فورسز کے ظلم وستم کی منہ بولتی تصویر ہیں۔ فلسطین کے عوام کی اس سنگین صورت حال کے باوجودقابل غور بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ، مسلم ممالک، اسلامی سربراہی کمیٹی اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک 29 نومبر کو ’’یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ منانے سے آگے بھی کچھ کریں گے یا پھر فلسطینی عوام کے دردو غم پر ہمیشہ خاموشی اختیار کیے رہیں گے؟اقوام متحدہ میں 29 نومبر 1947 کو منظور ہونے والی قراردادوں میںیہ بھی طے پایا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا، مگر آ ج تک اقوام متحدہ اپنی اس قرار داد پر عمل درآمد کروانے میںناکام رہا ،البتہ اسرائیل کے قیام کے بعد سے اب تک یہودیوں کی مکمل سرپرستی کی جارہی ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شیطانی منصوبے ’’ صدی کی ڈیل‘‘ کے بعد اسرائیل کو نئی روح ملی اور صیہونی غربی اردن کے علاقوں کی زمینوں کو ضم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوئے۔اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے امریکہ ،اسرائیل کی پوری کوشش ہے کہ جولائی 2020 تک غربی اردن کو اسرائیل کی ملکیت میں شامل کر لیا جائے۔ یہاں پر مسلم ممالک کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ مسئلہ فلسطین کا پر امن حل، امریکی فارمولے کے زیر اثر رہتے دوریاستی حل نہیں نکل سکتا۔ یعنی وہ حکومتیںوادارے جو یہ کہا کرتے تھے کہ امریکی فارمولے کے تحت اسرائیل 1967 تک اپنی سرحدوں میں واپس چلا جائے گااور فلسطین ایک خود مختار ریاست کے ساتھ آگے بڑھے گا، یہ وہ لالی پاپ تھا جو ایسی تمام حکومتوں،مسلم ممالک کی قیادتوں کو دیا گیا تھا تاکہ اسرائیل اپنی نومولود ریاست کو مضبوط و توانا کر سکے۔لہذا کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیل نے ناصرف فلسطینی قوم کو دھوکہ دیا، بلکہ اسرائیل و فلسطین کے پرامن حل کی سعی کرنے والوں کے ساتھ بھی دوغلی پالیسی اپنائی۔ اس پر فلسطین کے سابق وزیر و تجزیہ کار وصفی قبہا نے کہا کہ:’’ آج تک ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایسے تمام لیڈرز و عالمی امن کے حامی عناصر جو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور باہمی امور پر بات چیت کے حق میں تھے اور فلسطین کے عوام کے لیے اپنی ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے تھے،وہ فلسطین کے عوام کو بتائیں کہ ا ن کے اس سارے عمل کا کیا نتیجہ نکلا؟ ہم جانتے ہیں کہ فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوج کا ریاستی قبضہ زور و شور سے جاری ہے اور وہ اپنی توسیع میں اضافے کا خواہش مند ہے۔ اس میں وہ تمام لوگ شریک جرم ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہوئے امریکہ کے دوریاستی حل منصوبے کی حمایت کی تھی یا پھر مذاکرات کے لیے فلسطین کی قیادت کو مجبور کیا تھا‘‘۔ اسرائیلی ریاست کے قیام کا مقصد فلسطین کے عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا اور عربوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے مسلم دنیا کی حکومتوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط کرکے اپنے مفادات کی خاطر کمزور مسلم ریاستوں میں انتشار و بد امنی کی فضا پیداکرنا ہے۔ فلسطین کی سرزمینوں پر صیہونیوں کا مسلسل جبر اس بات کا واضح پیغام ہے کہ یہ زمینیں صرف یہودیوں کی ہیں اور ہم عربوں کو ان زمینوں سے نکال باہر کریں گے اور کسی طور پر بھی ایک انچ زمین فلسطین کے عوام کے حوالے نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ صرف فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہی ناکرے بلکہ حقیقی معنوں میں اس کا حل تلاش کرے تا کہ فلسطین کے عوام ایک جعلی ریاست اسرائیل کے پنجوں سے آزادی حا صل کر سکیں۔

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • کورونا وائرس ,دنیا بھر میں ہلاکتیں1825780ہوگئیں

    Jan 01, 2021 | 11:24
  • جبر کا شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں: ...

    Dec 12, 2020 | 13:28
  • کوروناو ائرس ، دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1211241ہو گئیں

    Nov 03, 2020 | 11:58
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اردن کی افواج کیساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلیے ...

    Jan 27, 2021 | 23:20
  • ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا ...

    Jan 27, 2021 | 23:06
  • وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا ...

    Jan 27, 2021 | 22:57
  • کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے ...

    Jan 27, 2021 | 22:26
  • کراچی : اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار حصص ...

    Jan 27, 2021 | 22:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    سرگودھا کے ایک نجی میڈیکل کالج نے اداکارہ و گلوکارہ میگھا کو بھی داخلہ دیدیا

  • 4

    امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی حمایت کر دی

  • 5

    سپین :مردہ قرار د ی گئی کورونا مریضہ 10دن بعد زندہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group