Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی، پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں،عمران خان
  • ہمارے وزیر اعلی عثمان بزدار ہی ہیں ان کی سیٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ رائے تیمور حسین بھٹی
  • وفاقی حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • امریکی سٹاک مارکیٹ مندی پر بند
  • سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

مریات و گلیات

Dec 05, 2020 6:00 AM, December 05, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مریات و گلیات

گلیات میں جابجا ہر سو فلک بوس سرسبز پہاڑوں کے ساتھ بلندیوں کو چھوتے ہوئے درخت بھی ہیں۔ دیار‘ بیاڑ‘ چیڑ کے درخت زیادہ قیمتی ہیں۔ بیاڑ کی لکڑی کا ریٹ 4 ہزار مربع فٹ بتایا گیا۔ دیگر درختوں کی لکڑی سستی ہے۔ بیاڑ سے تیار کردہ مصنوعات کو پالش نہیں کیا جاتا۔ پالش سے اس کی خوشبو کا بکھرائو اور پھیلائو رک جاتا ہے۔

 لکڑی کی خوشبو کی بات پرایک صاحب کا بتایا واقعہ یاد آ گیا۔ ’’میری ملازمہ کو نئے بیڈ کی ضرورت تھی۔ میں نے کہا کہ اچھی حالت میں پرانے بھی مل جاتے ہیں۔ ایک تو قدرے سستے اور پائیدار و مضبوط بھی ہوتے ہیں۔ ہم لاہور میں قریبی فردوس مارکیٹ کے اولڈ ہائوس چلے گئے۔ ایک بہترین اور دیدہ زیب بیڈ پر نظرپڑی ۔ اس کی قیمت دس ہزار روپے بتائی گئی۔ اس کے ساتھ اسی لکڑی اور ڈیزائن کے دراز کرسیاں میز اور تپائیاں بھی تھیں، یعنی پورا سیٹ۔ میرے کہنے پر باقی چیزیںتو نہیں بڑا میز لڑکی نے خرید لیا، 4 ہزار میں۔ ساتھ ہی قالین چھ بائی چار کا پڑا تھا۔ اس کی قیمت 6 سو روپے بتائی گئی۔ یہ سامان لڑکی کے گھر منتقل کر دیا گیا۔ اسی روز بارشوں کی وجہ سے لڑکی گھر کو مقفل کرکے اپنی بہن کے ہاں منتقل ہو گئی۔ ہفتے بعد واپس آئی تو کمرے میں خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔ صندل کی خوشبو۔ بیڈ اور ٹیبل صندل کی لکڑی کے بنے تھے۔ برسبیل تذکرہ یہ سامان اداکار محمد علی کے گھر سے نیلامی میں کباڑیے نے خریدا تھا۔ یہ وہی بیڈ تھاجو تین روز سعودی فرمانرو شاہ فیصل کے زیر استعمال رہا۔ 1974ء میں ان کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران اداکارمحمد علی کے گھر ٹھہرایا گیا تھا۔ قالین بھی ان کی طرف سے تحفے میں دیا گیا۔ گلبرگ میںمحمد علی کا 5 کنال کا گھر 70 کروڑ روپے میں ان کی اہلیہ زیبا بیگم نے جانے کس مجبوری کے تحت فروخت کیا۔ یہ شاید دنیا کا واحد فلمی جوڑا ہے جس کیلئے خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کھولا گیا تھا۔ 

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

اب پھر آئیے گلیات کی طرف :اگلے روز ہمارا پروگرام سمندر کھٹہ جھیل اور پائپ لائن جانے کا تھا۔ دوپہر سے سہ پہر ہو گئی۔ گیسٹ ہائوس میں کوکنگ کے برتن موجود تھے۔ کھانا وہیں پکانے کا پروگرام تھا۔ کھانے کا سامان لانے کا وقت ہی نہ ملا ، وہ بازار سے لا کر کھاتے رہے چائے البتہ خود بناتے تھے ، گھر سے سامان لے جاتے تو بہتر تھا۔ تیار ہوئے کھٹہ جھیل کو نکلا چاہتے تھے کہ ایک گاڑی کی چابی گم ہو گئی۔ اس کی تلاش میں ایک گھنٹہ لگ گیا جو میرے لیپ ٹاپ کے بیگ سے برآمد ہوئی ، بچے کے ہتھے چڑھ گئی اور بیگ میں جا پہنچی۔ سمندر کھٹہ جھیل ایک معمولی سا سیاحتی پوائنٹ ہے مگر نیچے بہت نیچے ایبٹ آباد روڈ پر ہے۔ چھ کلو میٹر میں سے تین کلومیٹر کچی پتھریلی ناہموار بلکہ نابکار و ناہنجار سڑک ہے۔زیادہ تر لوگ کیری ڈبے سے وہاں لوگ جاتے ہیں۔ کیری ڈبہ بان سرِ سڑک گاڑیاں رکوا کر ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ گاڑی لے جانا خطرناک ہے۔ کیری ڈبے ان لوگوں نے 8 سو سی سی کا انجن نکلوا کے ہزار سی سی کا رکھوا کر ماڈیفائی کرائے ہوئے ہیں۔ اس سے وہ سیمی جیپ کا کام کرتے ہیں۔کچھ لوگ ان کی مان جاتے کچھ اپنی گاڑی سوئے جھیل دوڑا دیتے ہیں ہم بھی اپنی گاڑیوں میں گئے ، احتیاط سے جائیں تو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی۔ ناران کاغان اور آگے جھیل تک زیادہ دشوار گزار راستے ہیں ، وہاں جیپوں میں ہی جایا جا سکتا ہے۔ ان راستوں کو پختہ کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کاروبار سے وابستہ لوگ ہیں۔ ان راستوں کو پختہ کر دیا جائے تو سیاحوں کے لئے بڑی آسانی ہے۔ بجا کہ جیپوں کا اُن علاقوں میں سفر ایڈونچر ہے مگر بہت سے لوگ جیپوں کے سفر سے گھبراتے اور کتراتے بھی ہیں۔ ٹوٹی پھوٹی اُدھڑی سڑکوں پر جیپیں کیری ڈبے چلانے والوں کو بے روزگار کرنا یقیناً غیر انسانی اور ظلم ہے ان کے لئے بہتر متبادل کا بندوبست کر دیا جائے۔ 

 عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان 

ہم نے نتھیا گلی سے اتوار کے روز صبح روانہ ہونا تھا۔ اہلیہ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی وہ دل کی مریضہ ہیں۔ اونچائی پر سانس کا مسئلہ صحت مند لوگوںکو بھی درپیش ہوتا ہے لہٰذا رات گیارہ بجے گیسٹ ہائوس سے روانہ ہو گئے۔ واپسی براستہ ایبٹ آباد ہوئی۔ ایبٹ آباد تک بہترین سڑک ہے۔ ایبٹ آباد سے آگے موٹروے ۔ ایبٹ سے کچھ کلومیٹر پیچھے تھے۔ پہاڑوں سے سڑک اُتر رہی تھی کسی شہر‘ قصبے ‘بستی کی روشنیاں یوں جگمگا اور جھلملا رہی تھیں جیسے کہکشائیاں رنگ و نور برساتی آسمان کی بلندیوں سے زمین کی گہرائیوں میں اُتر رہی ہوں۔ ایسا حسین منظر کبھی نہ دیکھا تھا جو اب بھی رات کو اس سڑک پر سفر کرنے والوں کو دعوت نظارہ دیتا ہے۔ ان علاقوں کے حسن و جمال میں درخت اور سرسبز پہاڑ اضافہ کرتے ہیں۔ درخت اور سبزہ جہاں بھی ہو‘ علاقے کی خوبصورتی اور حسن کو فزوں کر دیتا ہے۔ حکومت نے دس ارب درخت لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرا حساب کریں ایک دن میں 55 لاکھ درخت لگیں تو دس ارب ہونگے۔ اتنے درخت لگ جائیں تو کیا بہاریں ہونگی‘ رعنائیاں ہونگی اور پھلدار لگیں تو کیا کہنے۔

سینی ٹائزر بچوں کے لیے خطرناک قرار

پورا ملک خوبصورتی میں لاثانی اور سیاحوں کیلئے جنت ہوگا۔گلوبنگ وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکیئنگ کا وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں علاقے اتنے اونچے ہیں کہ یہاں بہت عرصے تک اسکیئنگ ہو سکتی ہے، سات آٹھ مہینے تک ۔حکومت اس حوالے سے سرگرم نظر آتی ہے۔

سیاحوں کیلئے ہمالیہ نیشنل پارک اورنانگا پربت نیشنل پارکس اونچے منفرد ماحولیاتی علاقے کشش رکھتے ہیں۔ جہاں موجود جنگلی حیات میں نایاب پودے اور جنگلی جانور شامل ہیں۔ ان میں سر فہرست برفانی چیتے، ہمالیائی بھورے ریچھ، لداخ اڑیال، آئیبیکس، مارخور اور نیلی بھیڑیں ہیں۔ گلگت بلتستان میں یورپ سے آنے والے پاکستانی ہوٹلز میں ٹھہرتے ہیں۔ حکومت نے گھروں کے ساتھ ریسٹ رومز بنانے کے لیے سستے قرضے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایسے ریسٹ رومز پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر بن سکتے ہیں۔ان علاقوں کے مکین خاص طور پر سفید پوش غور کریں۔اپنے گھروں کا ایک حصہ اس مقصد کیلئے استعمال ہوسکتا ہے۔ 

گوجرانوالہ:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی  2بھائیوں پر فائرنگ،ایک قتل

…………………(ختم شد) 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

فضل حسین اعوان


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری، سیاحوں کیلئے خصوصی ہدایات ...

    Dec 28, 2020 | 16:35
  • محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ شانِ رحمة ...

    Nov 19, 2020 | 17:42
  • پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی حکومتی ترجیحات میں شامل ...

    Jul 18, 2020 | 23:15
  • کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام کےلئے سیاحتی مقام گلیات ...

    Apr 17, 2020 | 16:05
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی، پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں ...

    Jan 27, 2021 | 16:36
  • ہمارے وزیر اعلی عثمان بزدار ہی ہیں ان کی سیٹ کو کوئی خطرہ ...

    Jan 27, 2021 | 16:33
  • وفاقی حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    Jan 27, 2021 | 16:29
  • امریکی سٹاک مارکیٹ مندی پر بند

    Jan 27, 2021 | 16:18
  • سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

    Jan 27, 2021 | 16:09
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 2

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 3

    ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

  • 4

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے گرنے لگی

  • 5

    امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی حمایت کر دی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group