عالمی ادارہ صحت کاخواتین اور بچوں کوملیریا سے بچانے کےلئےمزید فنڈز فراہم کرنے کامطالبہ

عالمی ادارہ صحت نے خواتین اور بچوں کو ملیریا سے بچانے کےلئے مزید فنڈز فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جار ی کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے عشرے میں ملیریا کے تدارک ، عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں متوقع پیشرفت کے باوجود حالیہ برسوں کے دوران ایسی پیشرفت سست روی کا شکار ہے اور اہم اہداف کاحصول ناممکن ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom Ghebreyesys جنہوں نے ملیریا کے حوالے سال 2019کی رپورٹ جاری کی ہے، کہا ہے کہ ہمیں حوصلہ افزا اشاریے ملے ہیں تاہم ملیریا کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات اوراموات ناقابل قبول ہیں کیونکہ یہ مرض قابل علاج ہے۔