چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو طلب

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، جس کی صدارت شیریں مزاری کریں گی۔ اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 6 ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ 6 نام وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تجویز کیے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی سندھ اور بلوچستان سے 2 اراکین کے تقرر کیلئے 12 اراکین کے ناموں پر بھی غور کرے گی۔اجلاس سے قبل پارلیمانی کمیٹی کے اراکین میں ردوبدل کی گئی ہے۔ شیزا فاطمہ کی جگہ مرتضی جاوید عباسی کو دوبارہ کمیٹی کے رکن مقرر کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔