لاڑکانہ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

لاڑکانہ میں 6ماہ کے دوران پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔ گیارہ ماہ کے بچے حسنین گاڈہی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈی ایچ او ڈاکٹرامجد شاہ نے بچے کو پولیو ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری کے کچے کے علاقے یوسی کارانی کے گائوں سونہارو گاڈہی میں گیارہ ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔ متاثرہ بچے کا بایا ں پائوں متاثر ہوا ہے۔ بچے کو پولیو کے تمام ڈوز لگنے کے باوجود وائرس پازیٹو آنا حیران کن ہے۔