جزیرہ ساموآ میں خسرہ سے مزید 2 اموات،کل تعداد 62 ہو گئی

افریقی جزیرہ ساموآ کی حکومت نے خسرہ کے وباءمیں مزید 2 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے،ساموآ میں اکتوبر کے وسط میں خسرہ کی وباءشروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی اب تک کل تعداد 62 ہوگئی ہے۔جمعرات کو ایک سرکاری بیان کے مطابق ، ساموآن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بیماریوں کی نگران ٹیموں کے ذریعہ اب تک مجموعی طور پر خسرہ کے 4,217 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 165 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ساموآ میں اب خسرے کے باعث کل 172 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ساموآ اب ہنگامی صورتحال کا شکار ہے ، جس میں تمام اسکول بند اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔جمعرات اور جمعہ کو بیشتر عوامی خدمات اور تمام سرکاری خدمات بند ہوں گی تاکہ تمام سرکاری ملازمین کو جاری عام ویکسینیشن مہم میں مدد فراہم کی جاسکے۔ جن گھرانوں کو ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے باہر سرخ جھنڈا یا کپڑا لگا دیں۔خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے جو متاثرہ افراد کی ناک ، منہ یا گلے سے بوندوں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں متاثرہ کم عمر بچوں میں 5 سے10 فیصد تک موت واقع ہوسکتی ہے۔ساموآ میں ، زیادہ تر اموات 4 سال سے کم عمر بچوں کی ہیں۔