سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خاندان کے سربراہ کے لیے خروج نہائی”فائنل ایگزٹ“ ویزا اس کے ریکارڈ پر موجود اہل و عیال، ماں، باپ، ساس سسر اورگھریلو عملے کے لیے بھی کافی ہوگا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر پر جاری اعلان میں کہا ہے کہ اگر خاندان کے سربراہ نے فائنل ایگزٹ ویزا حاصل کرلیا تو کیا یہ اس کے ویزے پر موجود اہل و عیال، ما ں باپ، ساس، سسر اور گھریلو عملے کے لیے بھی کافی ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سربراہ کا فائنل ایگزٹ ویزا لگنے کی صورت میں فیملی کے تمام افراد اس سے مستفید ہو سکیں گے، خاندان کے ہر فرد کو الگ الگ فائنل ایگزٹ لگوانا ضروری نہیں ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024