مظفرگڑھ کے علاقے موضع علورڈ میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔مظفرگڑھ کی مقامی پولیس کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے موضع علورڈ میں بچی ٹافیاں لینے کے لیے قریبی دکان پر گئی تھی جہاں 15 سالہ لڑکے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی شناخت 15 سالہ اسامہ نامی لڑکے سے ہوئی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اسامہ کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بچی کو طبی امداد کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کردیا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38