فہد مصطفیٰ کی نعت پڑھتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ کی نعت پڑھتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اداکار فہد مصطفیٰ کی 2015ءمیں نجی ٹی وی کی سحر ٹرانسمیشن میں نعت”زہے مقدر“ پڑھتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی ہے جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔