قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا، جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے دوبارہ ہوگا جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ فیصد مینیٹینینس الاونس کاٹنے کا معاملہ اٹھائے گی جبکہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین رپورٹس بھی پیش کریں گے۔اس کے علاوہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں پروڈکشن آرڈرز کے باوجود اراکین کو ایوان میں نہ لانے کا معاملہ بھی اٹھائے گی۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔