سابق انگلش کرکٹ کپتان باب ولس انتقال کر گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سابق فاسٹ بولر نے انگلینڈ کی جانب سے 90 ٹیسٹ اور 64 ایک روزہ میچز کھیلے تھے‘ 18 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بھی کی۔انھوں نے کیریئر کے دوران 90 ٹیسٹ میچز میں 325 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کیں۔باب ولس نے 13 برس انگلینڈ کی نمائندگی کی ،اور کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔