خواجہ عبداللہ کی سنچری ‘کرشن نگر جمخانہ نے آئیڈیل کلب کو 3وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)ینگ کرشن نگر جمخانہ نے دوستانہ میچ میںآئیڈیل کلب کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آئیڈیل کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 281 رنز بنائے۔ ارشد 67 ‘ عمران 50 اور رمضان 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عظیم بھٹی نے4 اور مظہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ینگ کرشن نگر جمخانہ نے ہدف7 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ خواجہ عبدللہ نے130 ‘رضوان 50 ‘علی 40 اور اسد نے 30 رنز بنائے۔ مجاہد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔