اقوام متحدہ نے شام کے شمال مغربی حصے میں تمام فریقین سے کشیدگی کے خاتمے پر زوردیاہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے تمام فریقین کویاددہانی کرائی کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داریاں اداکریں۔