جنوبی اوروسطی ایشیائی امور کے بارے میں قائمقام امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے کی گئی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔اپنے ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے اس بات پرخوشی کااظہارکیاکہ درجہ بندی کے عالمی ادارے موڈیزنے بھی پاکستان کی مالیاتی درجہ بندی کو تبدیل کرکے مستحکم کردیا ہے۔ایلس ویلزنے اس کامیابی کوحکومتی اصلاحات کانتیجہ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان موثراقتصادی اصلاحات کی بدولت ترقی میں اضافے ،سرمایہ کاری کی ترغیب اوربرآمدات کوفروغ دے سکتاہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024