ناردرن نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی
اسلام آباد(این این آئی)شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔ ناردرن کے 262 رنز کے جواب میں بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 129 اور دوسری اننگز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ناردرن کے اسپنر محمد حسنین نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری جانب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ میں 105 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 18 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل 16رنز کے خسارے کا شکار سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 163رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔