موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، ریسکیو 15 کے ذریعے اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں
کلر سیداں (نامہ نگار)نجیب اللہ سکنہ سلطان خیل نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ دو لڑکے جو شلوار قمیض میں ملبوس ہیں موٹر سائیکل بدون نمبر پر آئے،ایک شخص کو روک کر ہنڈا موٹر سائیکل چھین کر میراگاؤں کی جانب سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تریل کے علاقہ میں ریسکیو 15 پر ڈکیتی کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ادھر مسماۃ کرن فاطمہ نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ کلر سیداں میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے قریب نامعلوم ملزم نے میری نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا ہے۔