ملک بدترین معاشی صورتحال کا شکارہے:خالدجوئیہ‘ رائو شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ ملک بد ترین معاشی صورتحال کا شکار ہے عمران نیازی اپنی معاشی ٹیم کی تعریفوں کے بند باندھ رہے ہیں معاشی ٹیم نے تو ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے پھل ،سبزیاں آسمان کو چھورہی ہیں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے چور دروزاے سے آنے والے جعلی حکمرانوں سے عوام حساب ضرور لے گی موجودہ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا قائد میاں نواز شریف عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔