پنجاب گروپ آف کالجز کا" سموگ فری پنجاب" ـ مہم کا آغاز
لاہور (پ ر) آلودگی سے بھر پور فضا نے پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس سے چھٹکارا سی صورت میں ممکن ہے کہ ہر فرد اور ہر ادارہ اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کرے ۔ اس ضمن میں پنجاب گروپ آف کالجز نے" سموگ فری پنجاب" ـکے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس مہم کا مقصد ہوا کی آلودگی کو کم کرنا اور صاف ستھرے مستقبل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے ۔یہ مہم آگاہی مجالس اور سیمینارز کی سیریز پر مشتمل ہے جس کا مقصد تمام لوگوں میں اس سوچ کو اجاگر کرنا ہے کہ اس سموگ سے بھری فضا سے ہمارے سیارے،ہمارے ملک اور بالخصوص ہمارے بچوں کا مستقبل کیا ہو گا۔ہمیں اپنی آج کی نسل اور آنے والی نسلوں کو کس طرح کا مستقبل دینا ہے آلودہ یا ہرا بھرا۔اس سے قبل پنجاب گروپ آف کا لجز کی جانب سے پنجاب میں پلانٹ مہم کا آغاز کیا گیاتھا جس میں 2020 تک پچیس لاکھ درخت لگانے کا عزم کیا گیا تھا وہ مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اسموگ فری پنجاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔