’’محمد‘‘ ایک بار پھر برطانیہ کا مقبول ترین نام بن گیا
لندن (نیٹ نیوز) محمد نام کو برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دے دیا گیا اور یہ اعزاز نام محمد نے لگاتار تیسری بار حاصل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ویب سائٹ کی ناموں کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی کہ برطانیہ میں بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محمد نام 2017ء سے مقبول ترین اور سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014 ء اور 2015ء میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا، اسی طرح احمد، علی اور ابراہیم بھی پہلی سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔ لڑکیوں کی فہرست میں اولیویا نام بھی مسلسل تیسرے سال سرفہرست ہے، صوفیہ نام سب سے اوپر ہے مگر وہاں سب سے بڑی چھلانگ فاطمہ نام نے لگائی ہے جو 37 درجہ بہتری سے 57 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ مریم نام 59 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار 1924ء میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔