یغور مسلمانوں پر جبر کیخلاف امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد منظور: معاملات میں مداخلت ہے‘ چین
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے چین میں یغور مسلمانوں پر جبر کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ اکثریتی رائے سے منظور کئے جانے والے اس مسودے میں بیجنگ حکومت کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی چینی حکومت کے ان اہم نمائندوں پر سخت پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے‘ جنہیں اس مسلم اقلیت کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے اس قرارداد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے چین کے داخلی معاملات میں دخل اندازی قرار دیا ہے۔