فہد قادر ایشیاء پیسفک ریجن میں کم عمر قائدین کی فہرست میں شامل
کراچی(کامرس رپورٹر) برطانیہ کے سب سے بڑے خود مختار پبلشنگ گروپ ہئی مارکیٹ(Haymarket) پبلشنگ کے پریمیئم آن لائن پبلشنگ یونٹ کی کیمپیئن ایشیا-پیسفک نے 40 انڈر 40 (40 under 40)عنوان کے تحت 40 سال سے کم عمر ایشیاء پیسفک ریجن کی اگلی جنریشن کی قیادت کے لئے 40افراد کا انتخاب کیا ہے جن میں قابل ذکر انتخاب کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز فہد قادر ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی نے یہ اہم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس مرتبہ یہ اعزاز اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اس میں نامزدگی کے لئے امیدواروں کی تعداد دو گنا تھی جس میں مارکیٹنگ اور کمیونکیشنز کے شعبوں کے پروفیشنلز شامل ہیں۔ رواں سال 1500 کے قریب امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں اور مارکیٹنگ کمیونکیشنز بزنس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان افراد کو منتخب کیا گیا۔ فہد قادر کے انتخاب کے بارے میں کیمپیئن ایشیا -پیسفک نے رائے دیتے ہوئے کہا، "جیسے کاربونیٹڈ مشروب میں بلبلے تیزی سے ابھرکر جگہ بناتے ہیں، اسی طرح فہد قادر بھی تیزی سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ کوکا۔کولا پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے انہیں سال 2007 میں اپنی کمپنی کے لئے منتخب کیا۔ فہد قادر نے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز کے طور پر کام کا آغاز کیا اور چند ہی سالوں بعد وہ اس شعبے کے ڈائریکٹر بن گئے۔ اب وہ حکومت، میڈیا، سوشل گروپس، کسٹمرز اور پارٹنرز کے ساتھ روزمرہ رابطے کے لئے کمپنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔"