وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن کا لاہور میں پی ٹی سی ایل زونل آفس کا دورہ
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے اپنے زو نل آفس لاہور میں شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اینڈ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ،پی ٹی سی ایل ، کی سربراہی میں بزنس ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا۔ پی ٹی سی ایل بزنس آپریشنز، ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ کے سربراہان نے سیکرٹری کو پریذنٹیشن دی۔ سیکرٹری نے زون کی کاروباری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی بھی دکھائی۔ مزید برآں سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مختلف تجاویز دیں اور نظریہ پیش کیا ۔انہوں نے جوہر ٹائون لاہور میں واقع پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا سنٹر، کال سنٹر اور ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا ۔ اُنہیں اِن سنٹروں میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔زونل آفس میں ایک اوپن ہائوس سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری نے شرکاء کی فیڈ بیک کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے تمام سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیح بنائیں اور اس پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں۔سیکرٹری نے پی ٹی سی ایل اور اس کی قیادت کے بہتر کام کو سراہا۔ مزید کمپنی کی طرف سے پیشہ وارانہ معیار قائم کرنے پر اُنہوں نے مسرت کا اظہار بھی کیا۔