سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعرات کی صبح آٹھ بجے بحال کر دی جائیگی۔سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کوبدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے،صوبے بھر میں جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔