سوئی گیس بھی غائب ہونے لگی

مکرمی! سردیاں آتے ہی بعض علاقوں میں سوئی گیس شدید دباؤ میں ہے۔ بیشتر اوقات سپلائی کم ہونے لگی ہے۔ خصوصاً، دوسری اور تیسری منزل پر تو دباؤ بہت کم ہو جاتا ہے۔ ابھی شدید سردی شروع نہیں ہوئی اور یہ حال ہے، جب سردی شدید ہوئی تو کیا بنے گا۔ گزشتہ حکومت کے آخری ایک دو برسوں میں، صورتحال کافی بہتر رہی، لیکن پچھلے سال سے اب پھر صدر زرداری والا زمانہ لوٹ رہا ہے۔ اس ضمن میں حکومت کو فوری اقدامات کرنا چاہئیں۔ ایسا نہ ہو، کہ پہلے ایشیائے خورونوش اور سبزیوں کی مہنگائی پر ماتم آہ و بکا بپا ہے۔ سوئی گیس کے اہلکار اُن لوگوں پر بھی نظر رکھیں، جو میٹرز پر کمپریسرز لگانے کے عادی ہیں۔ کم از کم اب تک ایسے بندوبست ہو جانے چاہئیں تھے، کہ بالائی منزلوں پر رہنے والے ہنڈیا روٹی چلانے میں دقت محسوس نہ کرتے۔ ابھی وقت ہے، جاڑا ٹوٹ کر پڑا، تو شور مچ جائے گا۔ (قمرالاسلام ربانی، جوہر ٹاؤن لاہور)