قمر جاوید باجوہ سے معروف ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی کی ملاقات, آرمی چیف نے تعلیم کے فروغ کے لیے اظہر حسین عابدی کی خدمات کو سراہا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے معروف ماہر تعلیم سید اظہر حسین عابدی نے ملاقات کی. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تعلیم کے فروغ کے لیے اظہر حسین عابدی کی خدمات کو سراہا۔ اظہر حسین عابدی نے 15ہزار پاکستانی طلباء کو وظائف پر بیرون ملک تعلیم میں معاونت کی .اظہر عابدی نے شہداء کے بچوں کو بھی وظائف کے لیے معاونت اور مشاورت فراہم کی۔