اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم پارٹی کارکنان اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق
وزیر اعظم حکومتی کارکردگی بارے ارکان اور کارکنان کو آگاہ کریں گے۔