نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ میں کانگریس رہنماوں کی وجہ سے کرتارپور پاکستان کےحصے میں چلاگیا۔
کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بڑے فیصلے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تن بدن میں آگ لگادی۔ایک نیا سوشہ چھوڑدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں تقریر کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بابا گورونانک دیو جی کی اہمیت کا کانگریس کو اندازا ہی نہیں تھا۔ 1947ء میں کانگریس کو حکومت سنبھالنے کی بہت جلدی تھی اور سکھ برادری کے جذبات کی کوئی پراہ نہیں تھی۔ اسی لیے کرتار پور پاکستان کو دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے وقت کانگریسی رہنماؤں کو حکومت میں آنے کی جلدی تھی۔ اس لیے تین کلومیٹر دور کرتارپور پاکستان کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کانگریس سے یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ ان 70 سالوں میں انہوں نے کرتار پور راہداری کیوں نہیں کھلوائی۔
واضح رہے کہ 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ منصوبہ مکمل ہونےپریاتریوں کوکرتارپورکے لئےویزےکی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کومخصوص دورانیےکااجازت نامہ جاری کیاجائےگا۔