محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔
تاہم گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژنوں میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں دھند پڑنے کا امکان ہے۔