وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کا آئین دوسرے مذاہب کا احترام کرتا ہے اور کرتارپور راہداری کھولنا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا پیغام ہے۔اسلام آباد میں ''سکھ آف امریکا'' نامی تنظیم کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے اور وہ اس راستے پر آگے بڑھتے ہوئے غربت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔وفد کے ارکان نے کرتارپور راہداری کھولنے اور مذہبی مقام پر سہولتیں فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔تنظیم کے چیئرمین جسدیپ سنگھ اور پاکستان سکھ کونسل کے چیئرمین رمیش سنگھ بھی وفد میں شامل تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024