افغان صدر کا ویمنز فٹبالرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملکی ویمنز فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کیساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ برطانوی اخبار نے رپوٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ افغان ویمنز فٹبالرز کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کیساتھ ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کو ملکی فٹبال فیڈریشن کے صدر اور دیگر مرد ارکان کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جنسی ہراسانی کے واقعات افغان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز اور اردن کے تربیتی کیمپ میں پیش آئے۔ اس ضمن میں افغان صدر سے اٹارنی جنرل نے ملاقات کی جس میں الزامات اور تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، افغان صدر نے کہا کہ خواتین سے بدسلوکی کے الزامات سے انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے، کسی بھی کھلاڑی، اتھلیٹس چاہے وہ مرد ہو یا خاتون، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی ناقابل قبول ہے۔