Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
  • ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟
  • سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی صدر کا رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے تبادلہ خیال
  • میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس آمد، لوگوں سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں
  • مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرگلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب اہم کامیابی ثابت ہوگی:وزیر صحت پنجاب

پاکستانیوں کے نام کھلا خط

Dec 05, 2015 4:22 AM, December 05, 2015
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاکستانیوں کے نام کھلا خط

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

یہ تو ہم سب کو بخوبی معلوم ہے کہ قیام پاکستان ہماری آرزوؤں اور خوابوں کی ایک تعبیر تھی جس میں تابناک مستقبل کی بھی نوید تھی لیکن ایسا ہو نہ سکا کیونکہ جیسے ہی ہمارے قائد محمد علی جناحؒ نے آنکھیں موند لی سارے کے سارے سپنے ٹوٹ گئے اگرچہ آج ٹوٹے ہوئے سپنوں کی حدت ہے لیکن یہ حدت حاصل غم بھی ہے اور امید کی کرن بھی۔

دیمک لگے کواڑ بھی اتنے کم مایاں نہ ہوں گے جتنی ایک پاکستانی کی زندگی بنا دی گئی ہے۔ اشرافیہ کی مثال اس شخص کی سی ہے جو دریا کے کنارے بیٹھا ہو‘ ایسے شخص کو ان لوگوں کے متعلق کیا معلوم۔ جنہیں پیاس بجھانے کیلئے ہر پہر ایک کنواں کھودنا پڑے اور ان کی زندگی کتنی بے معنی ہے۔ ایک عام آدمی آج وہ ایک گیلا کاغذ بن کر رہ گیا ہے جو نہ جلانے کے کام آتا ہے نہ اس پر کوئی حرف غلط رقم کیا جا سکتا ہے۔

 نااہل حکمران انتقامی کاروائیوں میں اندھے ہوچکے :خرم دستگیر

حیات اجتماعی پر نگاہ ڈالئے اور چشم نور سے دیکھئے آج ایک مزدور کی‘ ایک کسان کی‘ ایک ڈرائیور کی‘ ایک چپڑاسی کی‘ ایک کلرک کی زندگی میں خوشیوں کی کوئی رمق اس نظام نے باقی نہ چھوڑی ہے۔ ملک کی غالب آبادی سسک سسک کر اور چھوٹی چھوٹی آرزوؤں کا گلا گھونٹ کر جی رہی ہے۔ ان کیلئے بوڑھی ماں کے علاج کی سہولت نہیں‘ چھوٹے بچے بیمار پڑ جائیں تو ڈھنگ کا علاج دستیاب نہیں‘ تعلیم پر ساہوکاروں کے پہرے ہیں۔ دستور پاکستان‘ تعلیم و صحت ریاست کی ذمہ داری قرار دیتا ہے لیکن ہمارے ہاں یہ بنیادی شعبے پرائیویٹ ہاتھوں میں جا چکے ہیں۔ تعلیم ایک کاروبار ہے اور صحت بھی۔ کیا ایک فلاحی ریاست ایسی ہوتی ہے؟ اس گھن چکر سے بھی جو کامیاب نکل آئے اسے ایک دوسرے امتحان کا سامنا ہوتا ہے۔ ڈگری تو ہے ملازمت نہیں‘ موقع‘ اول تو ہیں ہی کم اور جو ہیں ان پر رشوت اور سفارش کے منحوس سائے ہیں۔ کوئی نفسیاتی مطالعہ ہو تو معلوم پڑے انتہا پسندی کے فروغ میں یہ عوامل کس شدت سے بروئے کار آرہے ہیں۔

 ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرے گی:چیئرمین واسا

استحصال اپنے کمال پر ہے۔ ایک غریب ہاری اور کسان ساری عمر ہل تو چلا سکتا ہے لیکن زمین کا مالک نہیں بن سکتا۔ اہل اقتدار نے کامیابی سے برسوں پہلے زرعی اصلاحات کو بے روح اور بے معنی کر دیا ہوا ہے۔ اقبالیات کے ماہر سے نہیں ان ہاریوں کے ناتواں وجود سے اقبال کے شعر کی تشریح پوچھئے جب انہوں نے کہا:۔

جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی

اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو

اب ان تمام احباب کو جو صاحب درد ہیں یہ سوچنا ہے کہ کیا ہم نے اسی نام کے ساتھ زندگی گزارنا ہے یا اس کو بہتر بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرنی ہیں۔ ہم کب تک پھٹی آنکھوں سے مغربی سماج کے قصے سنیں گے۔ عدل اجتماعی اور فلاح انسانیت پر مبنی معاشرہ آخر ہماری قسمت میں کیوں نہیں؟

مہنگائی ‘ بے روزگاری عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے: رانا عبدالجبار

حقائق دیوار پہ لکھے ہیں‘ بالکل عیاں اور واضح

عدل کی راہ میں قانونی موشگافیاں ہیں‘ احتساب چونکہ مبینہ اشرافیہ کو گوارا نہیں اس لئے اسے مذاق بنا دیا گیا ہے۔ آئین‘ کتاب میں لکھے حروف کی صورت جگمگا تو رہی ہے‘ مگر اہل اقتدار نے کبھی اس پر عمل نہیں کیا۔ انہیں آئین کی صرف ان شقوں سے رغبت ہے جو انکے اقتدار کے خدوخال سنوارنے میں کام آسکیں۔ ہر دور میں یہی لوگ حکومت میں رہے ہیں‘ کبھی فوجی طالع آزما کا ساتھ دیکر‘ تو کبھی جمہوریت کے سائے میں بیٹھ کر‘ اسکے پیرہن بدلتے ہیں۔ انکی خو نہیں جاتی‘ ان کا نعرہ بدلتا ہے لیکن طریقہ واردات ایک ہے۔ دستور پاکستان کی روح کے مطابق مساوات اجتماعی کی انہوں نے عملاً ہر جگہ نفی کی‘ قائداعظم کے افکار اور دستور پاکستان کے اقلیتوں کو دئیے گئے حقوق کبھی بروئے کار نہیں آنے آئیے‘ وہ ’معاہد‘ ہیں مگر انہیں ’ذمی‘ ہی سمجھا گیا‘ پولیس کو ہمدرد اور خیر خواہ بنانے کی بجائے ایک طاغوت کا روپ دے دیا گیا اور اہل اقتدار نے ہمیشہ اس طاغوت کی سرپرستی کی کیونکہ ان کا اقتدار اسی جبر‘ ظلم اور خوف کی بیساکھیوں پر کھڑا ہے۔

 حکومت کی معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی باعث تشویش ہے: میاں سلیم

سماج کا عالم یہ ہے کہ اسکی کسی نے تہذیب ہی نہیں کی۔ وہ آج بھی ناترا شیدہ ہے۔ سہولیات سے محروم ہے۔ گیس‘ بجلی‘ صاف پانی‘ یہ سب چیزیں ایک خواب بنتی جا رہی ہیں۔ علاج معالجہ کی سہولت نہیں‘ سستا انصاف میسر نہیں‘ سکول ویران ہیں یا اہل ثروت کے جانوروں کا باڑہ بن چکے ہیں۔ قیمتی ریاستی اداروں کو بہتر کرنے کی بجائے پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔ سٹیل مل ہو‘ پی آئی اے ہو‘ ریلوے ہو یا واپڈا ہر طرف ایک انحطاط ہے۔ یہ انحطاط نہیں‘ یہ انحطاط مسلسل ہے۔

یہ لمحہ عرفان ذات کا لمحہ ہے۔ ہمیں سوچنا ہے کہ یہ نظام کب تک؟ یہ محرومیاں‘ یہ ٹوٹتے خواب‘ یہ آرزوؤں کی کٹیا کب تک…؟ میں مایوس نہیں… کیونکہ میں جانتا ہوں مجھے آپ جیسے احباب کی رفاقت میسر ہے۔ ہمیں سوچنا ہے کہ ہم کب تک پارلیمانی جمہوریت کے نام پر اس نام نہاد اشرافیہ کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈالے رکھیں گے۔ ہم غلام کیوں رہیں؟ سیدنا عمرؓ نے صدیوں پہلے کہہ دیا تھا کہ ’’تمہیں تمہاری ماؤں نے آزاد جنا ہے‘‘ ہمیں یہ آزادی لینا ہے‘ ہم لے کے رہیں گے۔

معیاری تعلیم کے فروع کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سر گرم عمل ہے: ڈاکٹر ضیاء القیوم

اب جو بنیادی سوال ہے وہ ایک متبادل جمہوری نظام کی تلاش ہے۔ پارلیمانی جمہوریت کے نام پر ہمارے ساتھ جو ہوا وہ ہم نے دیکھ لیا۔ اب کیوں نہ قائداعظم کی فکر کی روشنی میں ایک ایسے نظام کی طرف محدود رہیں اور دیگر اختیارات عوام الناس کو نچلی سطح پر منتقل کر دئیے جائیں۔

یہی سوالات مجھے آپ احباب کے سامنے رکھنے تھے۔ آپ یقیناً ان امور پر پہلے ہی غور و فکر کرتے ہوں گے۔اس لئے آپ حضرات اپنے تجربے کی روشنی میں اپنے خیالات سے آگاہ فرمائیے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری

جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • لندن برج حملے:ملوث شخص کی شناخت عثمان خان کے نام سےظاہر

    Nov 30, 2019 | 10:09
  • شمالی کورین صدرکم جونگ ان نے خوبصورت خط بھیجا ہے:صدر ڈونلڈ ...

    Aug 10, 2019 | 16:29
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

    Jan 27, 2021 | 00:00
  • ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

    Jan 26, 2021 | 23:55
  • سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی صدر کا رابطہ، ...

    Jan 26, 2021 | 23:51
  • میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس آمد، لوگوں سے ملاقاتیں، ...

    Jan 26, 2021 | 21:22
  • مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرگلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب ...

    Jan 26, 2021 | 21:20
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی اپوزیشن ارکان لابی کے دروازے میں ...

    Jan 26, 2021
  • ذہنی دباؤ کا شکار بھارتی فوج، اداس ٹرمپ، کراچی ...

    Jan 26, 2021
  • تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

    Jan 26, 2021
  • ـ"کپاس پیداوار میں کمی وجوہات"

    Jan 26, 2021
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • 1

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 2

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 3

    شمالی وزیرستان:  5 دہشت گرد جنم واصل

  • 4

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 5

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 1

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • کرونا ویکسین کی فراہمی؟

    Jan 26, 2021
  • گمشدہ عہد وفا

    Jan 26, 2021
  • ہاتھی کا پائوں… 

    Jan 26, 2021
  • پاکستان ،امریکہ اور جو بائیڈن 

    Jan 26, 2021
  • کیا سود ناگزیر ہے؟

    Jan 26, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 26, 2021
  • ابا جی، ڈیڈی اور پاپا

    Jan 26, 2021
  • پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مزید مہنگی 

    Jan 26, 2021
  • 1

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 2

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • 3

    ملازمین کی تنخواہوں اور نپشن میں اضافہ کیا جائے 

  • 4

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 5

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 4

    ایثارووفاء

  • 5

    دعوت وتربیت 

  • 1

     خیرسگالی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    وحدت

  • 5

    حمایت

  • 1

    لذتِ گفتار

  • 2

    اقبال

  • 3

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 4

    شمع 

  • 5

    لذت

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ضروری بیان بازی اور کمزور سیاسی ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے، چین کا بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ

  • 3

    سعودی عرب، ماں کی فریاد پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا

  • 4

    سپر ٹنڈنٹس کو بھی 17 گریڈ میں ترقی دی جائے، ڈی جی سی اے اے سے اپیل

  • 5

    واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے اچھی خبر

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group