نئے چیف الیکشن کمشنر کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک سردار رضا خان سے عہدے کا حلف لیں گے
نئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کل دن ایک بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک سردار رضا خان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہو گی۔ تقریب میں الیکشن کمیشن کے افسران، ججز اور وکلا شریک ہوں گے۔ حلف برداری کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔