دہشت گردی کے الزام پر جرمنی میں گرفتار برطانوی فوجی ساتھی سمیت برطانیہ کے حوالے، تفتیش شروع
لندن (بی بی سی+ اے ایف پی) حاضر سروس فوجی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ سیلفرڈ میں اس کے گھر سے ایک مشکوک آلہ پکڑا گیا تھا۔یہ آلہ کیلوں سے بھرا ہوا ایک بم تھا 19سالہ اس برطانوی فوجی کو جرمنی میں ملٹری پولیس نے گرفتار کیا اور برطانیہ واپس بھیج کر تفتیش کے لئے ساتھی سمیت مانچسٹر پولیس کے حوالے کر دیا۔