قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ والٹن کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (پ ر) قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ والٹن روڈ میں انٹر کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر ٹرسٹ کی سربراہ عابدہ طارق نے کہا ہم امن اور رواداری کی فضا قائم کر کے اپنے ملک کو پوری دنیا میں باوقار بنا سکتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی اعظم بٹ تھے۔ انہوں نے طالبات کو نقد انعامات دئیے۔ تقریب میں ٹی وی کمپیئر نور الحسن‘ پروفیسر ڈاکٹر راشدہ قریشی‘ ڈاکٹر جمیل حیدر اور بابر اسد خاں نے شرکت کی۔