شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا راج برقرار، آج اور کل بارش متوقع

لاہور: شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا راج برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک جا پہنچا۔اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج اور کل بارش برس سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...