علامہ اقبال نے فرمایا ’’مجھے تو مسلمانوں کے مستقبل سے قطعاً کوئی مایوسی نہیں۔ ہمارا کوئی مسئلہ ہے تو قیادت کا ہے۔ ہمارے دعوے اور اقدامات ہی جن کی طرف آپ کا اشارہ ہے، اس امر کا ثبوت ہیں کہ ہم میں سے کوئی مومن اٹھ کھڑا ہو گا اور اس کا خلوص اور دیانتداری ساری قوم کو ایک مرکز پر جمع کر دے گا۔
(کتاب افکار اقبال مصنف ڈاکٹر جاوید اقبال)