
تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے میں واقع ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا، تمام ہلاک شدگان تھائی لینڈ ہی کے شہری تھے۔صوبائی ایمرجنسی سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دارالحکومت بینکاک سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر نائٹ کلب میں گزشتہ روز آگ لگی۔