
سماجی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ کے فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر 2022 سے فیس پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کرسکیں گے۔فیس بک پر لائیو اسٹریم ویڈیو کا فیچر متعدد ٹرائلز اور ٹیسٹوں کے بعد دو سال قبل عوامی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا۔صارف لائیو ایونٹس کو اگرچہ نشر کرنے کے لیے فیس بک لائیو کا استعمال کرسکیں گے لیکن وہ فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹ پلے لسٹس بنانے یا پرڈکٹس ٹیگ نہیں کرسکیں گے۔