پنجاب کے ایک اور لیگی ایم پی اے نے استعفے کے ساتھ پارٹی بھی چھوڑ دی
الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا اور الیکشن کمیشن نے ان کا استعفی منظورکرتے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 2 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن امیدوار کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن امیدواروں کی انتخابی نشانات یکم ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔