شیخوپورہ میں غلہ اور سبزی منڈیاں بنیادی سہولتوں سے محروم
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ میں غلہ اور سبزی منڈیاں بنیادی سہولتوں سے محروم ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے سبزی اور پھل منڈی میں گندگی کچرے کے ڈھیروں نے آڑھتیوں اور عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے جبکہ لاکھوں روپے ٹیکس اکٹھے کرنے والا ادارہ مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کی عدم دلچسپی نے حالات کو مزید سنگین کر دیا ہے غلہ اور سبزی منڈیوں میں تجاوزات کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے منڈیوںکے اندر گڈز ٹرانسپورٹ کا داخلہ بھی بند ہو چکا ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ حکومت نے فیصل آباد بائی پاس پر نئی سبزی منڈی بنائی ہے مگر ابھی تک وہاں آڑھتیوں کو شفٹ نہیں کیا جارہا سبزی منڈی لاہور روڈ پرہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے شہریوںنے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے سبزی منڈی کو فوری طور پر شفٹ کیا جائے اور غلہ منڈی میں فوری تعمیراتی کام کرائے جائےں۔