الےکشن پی پی 139 ‘ لےگی رہنما چوہدری سمےع اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئےے
شرقپور شریف( نامہ نگار) حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے شرقپور شریف رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 139 میں سیاسی پارہ عروج پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری سمیع اللہ بوکا اپنے سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس پہنچے تو شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار 139 چوہدری سمیع اللہ بوکا نے کہا پی پی 139 مسلم لیگ کا گڑھ ہے کل اگست کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ ہے 11 ستمبر کو پی پی 139 میں الیکشن ہو گا۔