امام حسین ؓ کی قربانی حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے: اسلم بلوچ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنماومرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام مسلمانوں میں ایمان کی تازگی اور تجدید کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں کو اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ باطل اور یزدیدی قوتوں کے سامنے سرجھکانا نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کےلئے جان کی بھی پرواہ نہ کرنا مومن کی شان اور شہداءکربلا کی حقیقی پیروی ہے، آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی کربلا کے میدان میں نواسہ رسول کی قربانی کی وجہ سے پھیلی،اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔