حکومتی پالیسیاں عوام دشمن ہیں:منور اقبال
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں عوام دشمن ہیں جن کے سبب کاروبار ٹھپ ہوچکے ، مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ، بجلی و گیس کے بلز کی ادائیگی درکنار دو وقت کی روٹی کا حصول بھی عام شہری کیلئے مشکل ترین ہوچکا ہے ۔ور حکمران عوا م کی معاشی حالت بہتر بنانے مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کرنے پر تلے ہیں۔