پاکستانی قوم نے الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا: عارف سندھےلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اوراس اہم اقدام پر چیف الیکشن کمشنر کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے تمام تر دباﺅ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کرا کر بددیانتی کا ثبوت دیا جس سے پوری قوم پر عمران خان کااصل چہرہ عیاں ہو گیا ہے صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی۔