قدرتی آفات میں متاثرین کو صحت کی سہولیات دینا اولین ترجیح©©: فیصل اقبال
نصیرآباد(نامہ نگار)ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ کی سربراہی میں پی پی ایچ آئی کا عملہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوٹ پلیانی کے پانی ذرا علاقوں میں پہنچ گیا جہاں متاثرین میں پھیلنے والی وباوں پر انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس موقع پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نصیرآباد فیصل اقبال کھوسہ کا کہنا تھا کے قدرتی آفات میں متاثرین کو صحت کی سہولیات کا بخور جائزہ لے رہے ہیں کمشنر نصیرآباد ڈویڑن فتح محمد خجک ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین اور ڈی ایچ او نصیرآباد عبدالمان لاکھٹی سمیت دیگر آفیسران کی ہدایات پر نصیرآباد کے دور دراز علاقوں میں جہاں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہے وہاں پی پی پی ایچ آئی کی ٹیمیں سب سے پہلے پہنچی ہیں اور طبی سہولیات فراہم کی ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہماری اولین ترجیحات عوام کو تمام وباوں سے محفوظ رکھنا ہے عوامی خدمات میں پیش پیش ہیں اور کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کریں۔