صحبت پور: خاتون بچی کوبچاتے نہر میںڈوب کر جاں بحق
صحبت پور(نامہ نگار) صحبت پور کی تحصیل فریدآباد کے علاقے گوٹھ بوستان میں چالیس سالہ خاتون اپنی بچی کو حیردین ڈرینیج میں ڈوبنے سے بچانے کے لیئے نہر میں گودگئی بچی کو بچاتے بچاتے خود بھی ڈوب گئی لوگوں نے بچی کو بچالیا لیکن خاتون کو کافی تلاش کیا لیکن خاتون نامل سکی پولیس اور علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور غوتہ خوروں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد خاتون کی لاش حیردین ڈرینیج سے نکالی گئی۔