زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیںبھولتی : محمد علی کاسی
چمن (نامہ نگار)چمن سٹی تھانے میں شہدا پولیس کیلئے قرآن خوانی کی تقریب کا اہتمام ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری ڈی پی او محمد علی کاسی سمیت صحافی حضرات قبائلی عمائدین حاجی نصیر احمد باچا خان ملک عبدالخالق اچکزئی حاجی غفار خان اچکزئی حاجی عطاءاللہ اچکزئی حاجی ندا اچکزئی ڈاکٹر رفیع اللہ چیرمین حبیب اللہ اچکزئی حاجی جمال شاہ اچکزئی حاجی عبدالشکور اچکزئی حمید اچکزئی سیاسی و مذہبی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں شہدا پولیس کیلئے قرآن خوانی کی گئی جس میں آئے تمام معزز مہمانوں نے حصہ لیا اور قرآن پاک کے پارے کی تلاوت کی قرآن خوانی کے بعد تمام شہدا اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری ڈی پی او محمد علی کاسی کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بولتی اور نہ ہی ہم بول پائنگے انہوں نے کہاکہ پولیس کے شہدائ نے اپنے وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس وطن اور عوام کو امن و امان دینے کیلئے حما وقت ہمارے جوان تیار رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم پولیس فورس اپنے اندر بھی اسلہ کی کوشش کرتے ہیں اس وقت بھی پولیس میں موجود اہلکاروں پر انکوائری جاری ہے اگر پولیس میں کوئی بھی مجرم پایا جاتا ہے اس کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فورس کا ساتھ دے اس تقریب میں موجود ایک تاجر نے ہمیں بتایا کہ ایک جگہ پولیس کے ایرا میں منشیات کا کام جاری ہے ہم نے اس تاجر کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کاروائی کی اور ان جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا انہوں نے کہاکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہی ہمیں تنخواہ ملتی ہے قلعہ عبداللہ کے علاقے سے گاڑی چوری ہوئی ہم نے ایک دن کے اندر برآمد کی اگر فورس کے ساتھ آپ عوام کا تعاون ہو تو ہم ہر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں تقریب سے قبائلی سیاسی عمائدین نے بھی خطاب کیا اور شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کیے اور اپنا نام ہمیشہ کیلئے اس دنیا میں زندہ چوڑ گئے۔