Waqt News
Sunday | August 07, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اسلام آباد میں جشن آزادی کیلئےلگے سٹالز پر پی ٹی آئی پرچم رکھنےپرپابندی،سٹالرز کی ویڈیو وائرل
  • چودہ اگست کا جلسہ،اسلام آباد میں اجازت نہ ملی،جلسہ ہوگا کہاں؟
  • ڈکیتی ناکام،ڈاکووں کاکام تمام،ننھےویرئیر کو ڈی پی او کا خراج تحسین
  • ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اےکا بڑا فیصلہ
  • پی ٹی آ ئی حکومت کے خلاف اگلا لائحہ عمل کب دےگی؟

ڈالر کا ماجرائے عجیب‘ خورشید شاہ کی گفتگوئے غریب

Aug 05, 2022 6:44 AM, August 05, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ڈالر کا ماجرائے عجیب‘ خورشید شاہ کی گفتگوئے غریب

عجیب ماجرا ہوا ہے کہ ڈالر دو روز میں چودہ پندرہ روپے سستا ہو گیا ہے اور مزید عجیب معاملہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ مہینے کے اندر اندر اتنا سستا ہو جائے گا کہ دو سو روپے سے بھی کم پر آجائے گا۔ اس ماجرائے عجیب کی تشر یحیں بھی عجیب ہیں۔ ایک تشریح یہ ہے کہ دو تین روز پہلے الیکشن کمشن نے اس فارن فنڈنگ کے کیس میں جو فارن توہے لیکن جسے فارن نہ کہنے کی تنبیہ بھی موجود ہے۔ ایک فیصلہ سنایا تھا‘ ڈالر اسی کے نتیجے میں نیچے آیا ہے اور نہ صرف یہ کہ ڈالر نیچے آیا ہے بلکہ اسی فیصلے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ بھی مائل پرواز ہو گئی ہے۔ عجیب ماجرے کی غریب تشریح ہے۔ یہاں غریب کے معنے مفلسی وناداری کے نہیں بلکہ ”نادر“ ہونے کے ہیں۔ نادر یعنی جس کی مثال یا تو نایاب ہو یا کم یاب۔ ایسا کبھی سنا نہیں کہ عدالت فیصلہ کسی اور کیس میں سنائے ‘ نتیجہ کسی اور شعبے میں نکل آئے۔

رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں:فواد چوہدری

ایک دوسری تشریح بھی گردش کر رہی ہے اور اس تشریح کو گردش میں لانے والے ماہر اقتصادی امور ڈاکٹر اشفاق حسن ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ”مافیاز“ ڈالرز کی لوٹ مار کر رہے تھے اور مال بنا رہے تھے۔ حکومت نے اور کچھ نہیں کہا‘ محض ان پر نظر رکھی اور بتایا کہ تم نظر میں آگئے ہو‘ اب پکڑ میں بھی آجاﺅ گے۔ بس اتنی سی آنکھ دکھانے کی دیر تھی کہ وہ حضرات خبردار ہو گئے اور باز آگئے۔ یہاں حضرات اور مافیاز کے معنے ایک ہی ہیں۔ ایک خبر یہ ہے کہ ان حضرات یعنی مافیاز کا تعلق سابق حکمران جماعت سے تھا۔ اگر یہ خبر سچ ہے تو حکومت کی اس کارروائی کو ہم آسانی سے ”سیاسی انتقام“ قرار دے سکتے ہیں۔ ایسا سیاسی انتقام جو ”تبدیلی“ کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

پاکستان :کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

ڈالر والا معاملہ پہلے اسی طرح نہیں تھا جیسے اب ہے۔ پہلے سے مراد چار سال پہلے کا زمانہ ہے۔ عمران خان کی حکومت آئی اور چند ہی دنوں بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت 20‘ 25 روپے اکٹھی بڑھ گئی۔ تب کچھ افواہ سی اڑی تھی کہ حکومت نے اپنی بعض ”اے ٹی ایم“ مشینوں کو نوازنے کیلئے ڈالر اس طرح‘ تھوک کے حساب سے مہنگا کیا ہے‘ لیکن عمران خان نے یہ کہہ کر افواہ کی تردید کر دی کہ مجھے کیا پتہ مجھے تو ٹی وی سے سن کر پتہ چلا کہ ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ بروایت دیگر انہیں ڈالر مہنگا ہونے کی خبر محترمہ بیوی صاحبہ نے دی۔ واللہ اعلم۔ ایک بدخواہ کا بیان چھپا کہ عمران خان غیرملکی قرضوں کی مالیت بڑھانے کیلئے ڈالر مہنگا کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اتنا مقروض ہو جائے کہ غیروں کی کہی ماننے پر مجبور ہو جائے۔ بظاہر یہ بدخواہ کی بدخواہی لگتی ہے۔ بہرحال اس دوران قرضے کی رفتار دن دگنی رات چوگنی کے حساب سے ترقی کرتی گئی اور آج لگ بھگ چار برس بعد وفاقی وزیر خورشید شاہ نے بھی وہی بات کر دی ہے جو بدخواہ نے کی تھی۔ ہے نہ عجیب ماجرا۔

بلوچستان : سیلاب سے مزید 6 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 176 ہوگئی  

خورشید شاہ نے کیا کہا ہے؟ ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے فرمایا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پاکستان کے اقتصادی حالات خراب کئے تاکہ پاکستان اس مقام پر پہنچ جائے کہ اسے قرضے اتارنے کیلئے مصر کی طرح ”کمپرو مائز“ کرنا پڑ جائے۔ مصر کے حالات اتنے خراب ہو گئے تھے کہ اسے ایک ”کیمپ ڈیوڈ“ نامی معاہدہ پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ دستخط کر دو۔ قرضے معاف کر دیں گے۔ کوئی 20 ارب کے قرضے تھے‘ دستخط کرتے ہی معاف ہو گئے۔ خورشید شاہ نے انٹرویو میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا حوالہ دیا اور کہا کہ عمران خان چاہتا تھاکہ پاکستان اس پر کمپرومائز کرنے کیلئے مجبور ہو جائے۔ یعنی دوسرے ملک لالی پاپ دیکر پاکستان سے اس کے ایٹمی ہتھیار لے اڑیں۔ یہ لالی پاپ والا فقرہ کالم نویس کا ہے۔ اس سے پہلے ساری بات البتہ خورشید شاہ نے کی جو ٹی وی پر نشر ہوئی۔ اسے گفتگوئے عجیب نہیں تو گفتگوئے غریب ضرور کہا جا سکا ہے۔

جتنے حکمران آئے وہ ووٹ سے نہیں سلیکشن سے آئے: سراج الحق

تبصرہ کرتے ہوئے حسن ظن رکھنا لازم ہے اور حسن ظن کہتا ہے کہ اگر خورشید شاہ کی بات درست ہے تو عمران خان نے یہ سب کچھ نیک نیتی سے کیا ہوگا۔ کسی خراب نیت سے نہیں۔ اور یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ جہاں سے ایک کیس میں عمران خان کو صادق امین قرار دیا گیا تھا‘ وہیں سے ایک دوسرے کیس میں عمران خان کو نیک نیت بھی قرار دیا تھا۔

حق تو یہ ہے کہ عمران خان کو اس طرح کے معاملات میں ہدف تنقید بنانے کے بجائے نیک نیتی داد دینی چاہئیں اور کوشش کرنی چاہئے کہ انہیں مزید معاملات میں نیک نیتی کے ایسے ہی مظاہرے کرنے کیلئے حکومت کرنے کا ایک موقع اور دیا جائے۔ بدقسمتی سے سیاسی ماحولیات والے ایسے کسی بھی امکان کو رد کر رہے ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے۔

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سےجلوس اور مجالس

................

حافظ حسین احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ کابل میں ایمن الظواہری پر حملہ کرنے والا ڈرون کس ملک سے اڑا تھا۔ یہ بتایا جائے۔

بظاہر حافظ صاحب کا یہ سوال پی ٹی آئی کی ہمنوائی میں ہے جو یہ کہہ رہی ہے کہ ڈرون پاکستان کے کسی اڈے سے اڑا تھا۔ حکومت پاکستان پہلے ہی اس دعوے کی تردید کر چکا ہے اور آج افغان حکام کے بیان سے بھی پاکستان کی تردید کی تائید کی گئی ہے۔ امید ہے‘ حافظ صاحب جو اپنی پارٹی سے ناراض ہے‘ پی ٹی آئی کی مزید ہم نوائی کریں گے اور دو دو ملکوں کی تسلیم کر لیں گے۔

ویسے ڈرون وسط ایشیا کے تین مالک سے بھی اڑ سکتے ہیں جہاں بڑے بڑے امریکی اڈے قائم ہیں اور ان پر ڈرون پرے بنائے کھڑے ہیں قطار اندر قطار۔ مزید یہ کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاہدہ پرویز مشرف کے دور سے چلا آرہا ہے اور عمران خان کی حکومت نے احتراماً اس پر کوئی میلی نظربھی نہیں ڈالی تھی۔ مزید یہ کہ ایبسولو ٹیلی ناٹ کا نعرہ ایک صحافی کو سنایا گیا تھا۔ اس معاہدے کو نہیں۔ حافظ صاحب کو معلوم تو ہوگا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • پی ٹی آئی ۔ کچھ کھو گیا کیا؟

    Aug 06, 2022
  • پنجاب کی نئی کابینہ،نظر انداز ہونے والوں کی ناکامی ...

    Aug 06, 2022
  • کامن ویلتھ گیمز:14کروڑ بمقابلہ 32لاکھ کی کارکردگی

    Aug 06, 2022 | 21:49
  • پاکستان میں خود کشی کا بڑھتا رجحان

    Aug 06, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اسلام آباد میں جشن آزادی کیلئےلگے سٹالز پر پی ٹی آئی ...

    Aug 07, 2022 | 22:56
  • چودہ اگست کا جلسہ،اسلام آباد میں اجازت نہ ملی،جلسہ ہوگا ...

    Aug 07, 2022 | 22:44
  • ڈکیتی ناکام،ڈاکووں کاکام تمام،ننھےویرئیر کو ڈی پی او کا ...

    Aug 07, 2022 | 22:39
  • ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی ...

    Aug 07, 2022 | 22:01
  • پی ٹی آ ئی حکومت کے خلاف اگلا لائحہ عمل کب دےگی؟

    Aug 07, 2022 | 19:30
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • میں ہی دیوتا ہوں 

    Aug 07, 2022
  • شبلی فراز کی چیئرمین قائمہ کمیٹی صحت کو عدم ...

    Aug 06, 2022
  • پنجاب کی نئی کابینہ،نظر انداز ہونے والوں کی ...

    Aug 06, 2022
  • پی ٹی آئی ۔ کچھ کھو گیا کیا؟

    Aug 06, 2022
  • 1

    تحصیل آفس راولپنڈی،احاطہ جوہڑ بن گیا‘ ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

  • 2

    سوشل میڈیا کے شتر بے مہار اور منفی استعمال کا سدباب وقت کا تقاضا ہے

  • 3

    حکومت مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائے

  • 4

    یوم ِاستحصالِ کشمیر اور عالمی اداروں کا کردار 

  • 5

    عمران خان کو اب اپنی سیاست  بچانے کی فکر کرنی چاہیے 

  • 1

    اتوار، 8  محرم الحرام،   1444ھ، 7اگست 2022 ء

  • 2

    ہفتہ، 7 محرم الحرام، 1444ھ، 6اگست 2022 ئ

  • 3

    جمعۃ المبارک، 6  محرم الحرام،   1444ھ، 5اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’ڈاہڈوں کی کرم فرمائیاں ‘

    Aug 07, 2022
  • ممنوعہ سیاسی فنڈنگ

    Aug 07, 2022
  • گنج بخشِ ؒ فیض ِ عالم ، مظہرِ نورِ خدا

    Aug 07, 2022
  •    مجید نظامی ، ایک تحریک ، ایک نظریہ 

    Aug 07, 2022
  • فرقہ آرائی کی زنجیریں

    Aug 07, 2022
  • لطیفہ خود کو سنا رہا ہوں تو میری مرضی

    Aug 07, 2022
  •   ’’نوائے وقت ‘‘ صحافتی درسگاہ

    Aug 07, 2022
  • چین کا بے تاج بادشاہ    (3 )

    Aug 07, 2022
  • یوم استحصال کشمیر 

    Aug 07, 2022
  • عدالتی پیشیاں

    Aug 07, 2022
  • 1

    نیب زدگان کی اپیل

  • 2

    سلام بحضور سیّدنا امامِ عالی مقامؓ 

  • 3

    سلام

  • 4

      طالب علم کی پریشانی 

  • 5

           عُمر رسیدہ بزرگ کو مالی مدد درکار

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    تلقین بوترابی(۲) 

  • 2

    تلقین بوترابی (۱) 

  • 3

    سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل

  • 2

    اقبال

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group